بی ایس پی کے 16 کے منجملہ 7 مسلم امیدوار

   

لکھنو: ایک ایسے سیاسی قدم نے جو کانگریس۔ ایس پی کے اتحاد کو مغربی یو پی کی بیشتر نشستوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں 16 امیدواروں کے منجملہ 7 مسلم امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں 16 نشستوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان پر 2019ء میں بی ایس پی نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے اب صرف ایک امیدوار گریش چندر کو نگینہ حلقہ انتخاب سے نامزد کیا گیا ہے تاہم اب انہیں نگینہ سے نہیں بلکہ بلند شہر سے نامزد کیا گیا ہے اور جبکہ نگینہ کی نشست سریندر پال سنگھ کے لیے محفوظ رکھی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے تمام آٹھ نشستوں کی نامزدگیاں عمل میں آئی ہیں۔ پانچ نشستیں دوسرے مرحلہ کے لیے، دو نشستیں تیسرے مرحلہ کے لیے اور چوتھے مرحلہ کے لیے ایک نشست پر نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔