بی ایم سی کے قرنطین مرکز کے لئے ایس آر کے اپنے دفتر کی چارمنزلہ عمارت پیش کی

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور اپنی بیوی گوری نے اپنے ذاتی دفتر کی چار منزلہ عمارت کو بی ایم سی کے لئے پیشکش کی ہے تاکہ اس کا استعما ل عورتوں‘بچوں اورمعمرافراد کو قرنطین میں رکھنے کے لئے کیاجاسکے۔

ایک ایسے وقت میں یہ اعلان سامنے آیا ہے جب مہلک سی او وی ائی ڈی19عالمی وباء سے نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں جدوجہد جاری ہے۔

بی ایم سی نے سوشیل میڈیا پر شیئر کیاکہ بالی ووڈ سوپر اسٹار اور ان کی اہلیہ کی سخاوت پر ہم شکر گذار ہیں

عالمی وباء سی او وی ائی ڈی19سے مقابلے کے لئے حکومت کو ایک بڑا تعاون کرنے کے اگلے روز سوپر اسٹارکنگ خان کا اپنے دفتر کی پیشکش کا فیصلہ سامنے آیاہے۔ ایس آر کے اپنے ائی پی ایل ٹیم کے کے آر کے ذریعہ پی ایم کیر فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیاہے۔

اپنی فلم پروڈکشن بیانر ریڈ چلی انٹرٹیمنٹ کے ذریعہ مہارشٹرا چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ کا بھی انہوں نے اعلان کیاہے۔

اس کے علاوہ سوپر اسٹار نے عہد کیاہے کہ وہ پی پی ای جو ہلت کیر کے عملے کے لئے ہوتی ہیں مہارشٹرا اور مغربی بنگال میں فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

ایس آر کے کی میر فاونڈیشن اور فاونڈیشن ایک ساتھ کے ہمراہ ہر روز ممبئی میں 5500خاندانوں میں درکار کھانا فراہم کیاجارہا ہے۔

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے او رغریب لوگوں میں میر فاونڈیشن اور روٹی فاونڈیشن کے اشتراک سے کھانا فراہم کیاجارہا ہے