حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی ایچ ای ایل جنکشن فلائی اوور جو جنوری کے آخری ہفتہ تک کھول دینے کی امید ہے ۔ اس منصوبہ کو اکٹوبر 2022 میں 1.65 کیلو میٹر طویل فلائی اوور کو شروع کیا تھا اور اکٹوبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف تھا لیکن کام میں تاخیر ہورہی ہیں جس سے سڑک استعمال کرنے والوں کو پریشانی میں اضافہ ہوا ۔ بی ایچ ای ایل جنکشن پر چندا نگر تا جیوتی نگر تک زیر تعمیر فلائی اوور تیزی سے کام چل رہا ہے ۔ NH.65 سڑک استعمال کرنے والوں کو ٹریفک مسائل جنوری میں ختم ہونے کی امید ہے ۔ حکام نئے سال کے پہلے ماہ میں زیر تعمیر فلائی اوور کو کھولنے کی تیاری میں ہے ۔ آر اینڈ بی ڈی ای رام کرشنا نے بتایا کہ وہ جنوری کے آخر تک فلائی اوور پر ٹریفک کی اجازت دیں گے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مارچ کے آخر تک سرویس روڈ ، یوٹرن اور جنکشن کا کام مکمل کرلیں گے چونکہ وہ سرویس روڈز یوٹرن اور جنکشن کا کام صرف نئے تعمیر شدہ فلائی اوور کی طرف ٹریفک کو موڑنے کے بعد ہی لے سکتے ہیں ۔ ان تمام کاموں کو ایک ساتھ تکمیل نہیں کیا جاسکتا ۔ فلائی اوور کے دونوں طرف چھ لین فلائی اوور اور چھ لین سرویس روڈ ممبئی حیدرآباد ہائی وے کے مصروف ترین حصے پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا ۔ اس منصوبے کی لاگت 130 کروڑ روپئے تھی ہزاروں صنعتی کارکن جو روزانہ پٹن چیرو صنعتی علاقے کا سفر کرتے تھے فلائی اوور کے کھلنے کے بعد انہیں بڑی راحت ملے گی ۔۔ ش