’بی جے پی، ایوان سے غیر حاضر اپنے ارکان پر نظر رکھے‘

   

Ferty9 Clinic

مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی میں جیوتر آدتیہ جیسا شخص نہیں ہے : اجیت پوار
ممبئی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے جمعہ کو کہاکہ ریاست کے حکمراں اتحادیوں (مہاراشٹرا وکاس اگھاڑی) میں جیوتر آدتیہ سندھیا جیسا کوئی فرد نہیں ہے اور اُنھوں نے اپوزیشن بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ان ارکان پر کڑی نظر رکھیں جو اسمبلی میں موجود نہیں ہیں۔ اجیت پوار نے جن کے پاس فینانس کا قلمدان بھی ہے، بجٹ مطالبات پر اپنا جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ بھی کیاکہ بی جے پی لیڈر سدھیر منگنٹیوار نے جمعرات کو ایوان میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کی پارٹی (بی جے پی) نے اس کی سابق حلیف شیوسینا کو کسی وقت دھوکہ بھی دی تھی۔ پوار نے شیوسینا کے صدر اور چیف منسٹر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ’اس غلطی کو معاف نہیں کیا جاسکتا‘۔ ان کے ریمارک پر ایوان میں زوردار قہقہہ بلند ہوا۔