بی جے پی۔ جے جے پی اتحاد۔ منوہر لال کھتر کل وزیر اعلی، دشیانت چوٹالہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

,

   

نئی دہلی: بی جے پی نے ہریانہ میں نئی حکومت بنانے کی تیاری کرلی ہے۔ بی جے پی نے جنایک جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے اعلان کیا کہ سبکدوش چیف منسٹر منوہر لال کھتر اتوار کو دوبارہ اسی عہدہ کا حلف لیں گے۔ امیت شاہ نے دعوی کیا کہ بی جے پی۔ جے جے پی اتحاد عوامی فیصلہ کے مطابق کیا گیا ہے۔ جبکہ جے جے پی لیڈر دشیانت چوٹالہ ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے۔

 

چوٹالہ نے کہا کہ ہریانہ کے استحکام کے لئے یہ اتحاد ضروری تھا۔ امیت شاہ کی قیام گاہ پر ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر منوہر لال کھتر، دشیانت چوٹالہ، مرکزی وزیر قانون روی شنکر اور دیگر موجود تھے۔ روی شنکر نے کہا کہ ہم بہت جلد ہریانہ کے گورنر سے ملاقات کریں گے اور ہمیں حکومت تشکیل دینے کے لئے ان سے خواہش کریں گے۔“ واضح رہے کہ ہریانہ میں بی جے پی۔ جے جے پی نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔