بی جے پی آئی سی یو میں ’وداعی یقینی‘ :اکھلیش

   

اٹاوہ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا الیکشن میں انڈیا اتحاد کی بڑی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آئی سی یو میں ہے اور چار جون کو اس کی وداعی یقینی ہے ۔مین پوری پارلیمانی سیٹ سے ایس پی امیدوار اور بیوی ڈمپل یادو کی حمایت میں انڈیا اتحاد کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم مزدور پر ہندوستان میں 83فیصدی بے روزگار ہیں۔ بی جے پی آئی سی یو میں جائے گی۔ جون میں بی جے پی کا جانا طے ہے ۔اجودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ روڈ شور کے سلسلے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا’روڈ شو سے کچھ نہیں ہوتا ہے ۔ دس سال میں عوام کو کچھ شو کیا نہیں ہے بلکہ غریبی بے روزگار مہنگائی دے دی ہے ۔آج یکم مئی ہے اور اسی مئی میں بی جے پی جانے والی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے کہ ویکسین بنانے والی کمپنی سے بی جے پی نے چندہ وصول لیا۔ 80فیصدی عوام کو یہ ویکسین لگی ہے ۔ عوام کی جان خطرے میں ڈال دی۔ سائنس اور ماہرین کہتے ہیں کہ اس وجہ سے نہ صرف ہارٹ اٹیک اور کچھ بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کا جواب کون دے گا یہ تو ضابطہ اخلاق کی بڑی خلاف ورزی بی جے پی نے کی ہے ۔ بی جے پی نے ہمارے اور آپ کے ہیلتھ سے کھلواڑ کیا ہے ۔اکھلیش یادو نے کہا کہ آج یوم مزدور ہے اور محکمہ محنت کی رپورٹ کہتی ہے کہ ملک میں 83 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، کسان ناخوش ہیں اور نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے ۔ دراصل بی جے پی حکومت بھروسے کے قابل نہیں ہے ۔ اس حکومت نے اپنے فیصلوں سے ملک کے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ بی جے پی حکومت کی نوٹ بندی، جی ایس ٹی، الیکٹورل بانڈ متعارف کرانے کے فیصلوں سے مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے ۔