بی جے پی احتجاج پر کوئلہ کیس میں ایجنسی کا موقف تبدیل

   

نئی دہلی : سی بی آئی نے کوئلہ اسکام کے ایک کیس میں جسے اس نے 2016ء میں بند کردیا تھا، تین بیوروکریٹس پر مقدمہ قائم کرنے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔ ان میں سے دو ریٹائرڈ ہیں۔ سی بی آئی نے کیس بند کرنے پر سینئر بی جے پی قائدین کی مخالفت کے دو سال بعد اسے دوبارہ کھول دیا۔ بی جے پی قائدین شکایت کنندگان بھی ہیں۔ تحقیقاتی ادارہ اس وقت کے سکریٹری وزارت کوئلہ ایچ سی گپتا (ریٹائرڈ) کے علاوہ کے ایس کروپھا (ریٹائرڈ) اور کے سی سماریہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے تیار ہے۔ کوئلہ اسکام کے اس کیس میں پرکاش انڈسٹریز لمیٹیڈ شامل ہے۔