بی جے پی ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کیلئے مرکز سے کتنا فنڈ حاصل کئے، سرینواس یادو کا سوال

   


حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) مویشیوں کی افزائش کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے اسمبلی حلقہ منگوڑ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے سوال کیاکہ وہ اپنے حلقوں کے لئے مرکز سے کتنا فنڈ لائے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ترقی اور بھلائی کے پروگرامس پر عمل آوری میں اس وقت تلنگانہ پورے ملک میں سب ریاستوں سے آگے ہے۔