حیدرآباد۔10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسمبلی سے بی جے پی ارکان کی معطلی پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ہے اور جمعہ کو فیصلہ سنایا جائیگا۔ معطل ارکان ایٹالہ راجندر ، رگھونندن راؤ اور راجہ سنگھ نے اسپیکر کے فیصلہ کو چیلنج کرنے درخواست دائر کی۔ سینئر کونسل پرکاش ریڈی نے ارکان کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کرکے ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کی پروسیڈنگ ارکان کے حوالے نہیں کی گئی۔ عدالت نے کل سکریٹری لیجسلیچر کو نوٹس جاری کرکے معطلی کی کارروائی کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سکریٹری لیجسلیچر نے رپورٹ پیش کردی۔ بی جے پی ارکان کی اپیل تھی کہ معطلی کے احکامات کالعدم کرکے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے معطلی کی قرار داد اور ویڈیو ریکارڈنگ طلب کیا۔ فریقین کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کردیا اور کل دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر فیصلہ سنایا جائیگا۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی سکریٹری کے پاس جانے سے سیکوریٹی عملہ نے روک دیا۔ر