کوئمبتور ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے بی جے پی کے لئے کوئمبتور کے جنوبی اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور پارٹی کے امیدوار وی سرینواسن سے کھلے مباحث کے لئے مکل ندھی مائم کے بانی و فلم اسٹار کمل ہاسن کو چیالنج کیا۔ کمل ہاسن بھی اسی حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ گجراتی سماج کی جانب سے منعقدہ شمالی ہند کی برادری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ سال قبل کمل ہاسن کے ساتھ ایک مباحثہ میں حصہ لیا تھا۔ اس حلقہ میں 6 اپریل کو الیکشن ہوگا۔