بی جے پی امیدوار پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی

   

کولکاتہ : الیکشن کمیشن نے تملوک بی جے پی امیدوار اور سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے ۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ایک عوامی ریلی میں سابق جج نے نازیبا تبصرے کئے ہیں ۔ابھیجیت کی مہم پر منگل کی شام 5 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھیجیت خود اس وقت انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے ۔ کمیشن نے انہیں خبردار کیا کہ وہ آئندہ عوامی جلسوں میں اس طرح کے تبصرے کرنے سے گریز کریں۔ تملوک سے ترنمول کانگریس امیدوار دیوانشو بھٹاچاریہ نے اس پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھاکہ ‘‘بی جے پی میں ہر کوئی خیر خواہ ہے ۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس نے ابھیجیت گنگو پادھیائے کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔ ان کے جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی عورت پر حملہ نہیں کر سکتا ہے ۔ کمیشن نے ابھیجیت کو 17 مئی کو ایک عوامی میٹنگ میں ممتا بنرجای کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر نوٹس بھیجا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر بی جے پی امیدوار نے جواب نہیں دیا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ ابھیجیت نے پیر 20 مئی کو کمیشن کو جواب دیا۔ کمیشن نے اس جواب کا جائزہ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جواب پڑھ کر بھی انہیں لگا کہ ابھیجیت نے بدصورت انداز میں اس شخص پر حملہ کیا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے کہا کہ خواتین کو ہندوستانی سماج اور آئین میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔