بی جے پی اورآر ایس ایس کی نفرت کی قیمت ہر ہندوستانی ادا کر رہا ہے: راہل گاندھی

,

   

نئی دہلی: کانگریس سربراہ رکن پارلیمان راہل گاندھی نے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ملک میں نفرت پھیلانے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی نفرت کی قیمت ہر ہندوستانی ادا کررہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی حقیقی ثقافت مختلف طبقات کے درمیان یکجہتی کا پیغام دیتی ہے لیکن آر ایس ایس کی نفرت انگیز سیاست کی وجہ سے ہر ہندوستانی کو اس کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت کی قیمت ہر ہندوستانی چکا رہا ہے۔ ہندوستان کی حقیقی ثقافت مشترکہ جشن،بھائی چارہ اور اتحاد کی ہے۔ کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں نفرت، تعصب اور جھوٹ کا بول بالا ہے۔ اگر اب ہم نے اسے نہ روکا تو آنے والے وقت میں اتنا نقصان ہو گا کہ ہم اس کی تلافی نہیں کر سکیں گے۔