جس کے تحت ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری، کانگریس قائدین
نظام آباد۔ 30 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، سچر کمیٹی کے صدر محمد جاوید اکرم و دیگر نے نظام آباد میں کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس ، بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ ہے اور باہر آپس ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست گیر سطح پر مستحکم ہے اور حال ہی میں کرناٹک میں ہوئے انتخابات کے بعد یہ بات واضح طور پر ظاہر ہورہی ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر پارٹی کو بنیادی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے منڈل سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لارہے ہیں اور پارٹی کیلئے کام کرنے والوں کو ان کمیٹیوں میں نمائندگی حاصل ہوئی کانگریس پارٹی کارکن ابھی سے کمربستہ ہوکر کام کرنے کی اور ریاست میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لاتے ہوئے تلنگانہ کا قیام عمل میں لانے والی سویا گاندھی کوتحفہ دینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین محمد عیسیٰ ، محمد اعجاز، ملکہ بیگم ،عبدالرشید و دیگربھی موجود تھے ۔