بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی الیکشن کمیشن سے نمائندگی

   

کولکتہ : ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائن کی زیرقیادت تین رکنی وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے کہا کہ ممتا بنرجی کیساتھ حادثہ کوئی اتفاقی نہیں ہے بلکہ ایک سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آج الیکشن کمیشن سے بی جے پی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ممتا بنرجی کیساتھ ہوئے حادثہ کی ویڈیوجانچ کی جائے۔