مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 25 اور شیو سینا کے 23 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑنے پر مہر لگ گئی ہے ۔ اتحاد کو حتمی شکل دینے کیلئے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے درمیان پیر کو ماتوشری میں 50 منٹ تک میٹنگ ہوئی ۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اتحادی پارٹیوں کو سیٹیں دینے کے بعد باقی ماندہ سیٹوں پر 50-50 فارمولہ کے تحت بی جے پی اور شیو سینا الیکشن لڑیں گی ۔ مہاراشٹر میں دوبارہ اقتدار پر آنے پر بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان عہدہ اور ذمہ داریوں کی مساوی طریقہ سے تقسیم کی جائے گی ۔
شیو سینا کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کا اعلان امت شاہ اور اودھو ٹھاکرے نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرکے کیا ۔ اس موقع پر ادھوٹھاکرے نے کہا کہ وہ بی جے پی سے اتحاد کرکے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ساتھ ساتھ لڑیں گے ۔ وزیر اعلی فرنویس نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کو بھول کر بی جے پی اور شیو سینا کے ساتھ آنے کا ہے ۔
اودھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ پلوامہ میں جو حملہ ہوا ہے ، اس میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہئے ۔ حکومت ہند اورملک کمزور نہیں ہے ۔ یہ دنیا کو پتہ چلنا چاہئے ، بس یہی ہماری خواہش ہے ۔
Maharashtra Chief Minister Devendra Fadnavis: Shiv Sena will fight on 23 seats and BJP will fight on 25 seats in the upcoming Lok Sabha elections pic.twitter.com/aZnl5melXn
— ANI (@ANI) February 18, 2019