بی جے پی اور کانگریس کی یس بینک بحران پر زبانی تکرار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور اصل اپوزیشن کانگریس پارٹی کے درمیان آج یس بینک بحران کے بارے میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے ذریعہ زبانی تکرار کا آغاز ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹی نے اظہار حیرت کیاکہ وزیراعظم اور مرکزی وزیر فینانس بینک کی قرض جاری کرنے کی رقم میں دن بہ دن اضافہ سے بخوبی واقف تھے یا نہیں۔ ٹوئٹر پر بینک بحران کی خبر شائع کرتے ہوئے جس میں رانا کپور کی گرفتاری کا انکشاف کیا گیا تھا جو یس بینک کے بانی ہیں۔ کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا اور بی جے پی کے شعبہ اطلاعات و ٹیکنالوجی کے انچارج امیت مالویہ کے درمیان تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ بی جے پی قائد نے پرینکا گاندھی وڈرا پر الزام عائد کیاکہ وہ مالویہ کو بینک بحران کا ذمہ دار قرار دے رہی ہیں جبکہ گاندھی خاندان کے اِس معاشی جرم سے گہرے تعلق کا انکشاف ہورہا ہے۔ مالویہ نے کہاکہ ہندوستان میں یہ معاشی جرم گاندھی خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ کانگریس نے اِس الزام کو جعلی قرار دیا اور کہاکہ پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا تھا کہ ایم ایف حسین کی مصوری، راجیو گاندھی کی تصویر اور رانا کپور کی تصویر 2 کروڑ روپئے کا معاوضہ حاصل کرتے ہوئے اُتاری تھی۔ کانگریس نے کہاکہ انکم ٹیکس کے حسابات برائے 2010 ء میں اس کا تفصیلی تذکرہ موجود ہے۔