٭ بی جے پی رکن اسمبلی مرینال سائیکیا کی سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کافی ستائش کی جارہی ہے جس میں وہ اپنے حلقہ اسمبلی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہوئے کمر تک پانی میں جاکر لوگوں کو نکال رہے ہیں۔ حلقہ اسمبلی کھوم تائی آسام میں انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے موبائیل کچن بھی چلا رہے ہیں جہاں پر سینکڑوں متاثرہ افراد کو کھانا کھلایا جارہا ہے۔ مرینال سائیکیا نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بہت سارے عطیات موصول ہورہے ہیں۔
