بی جے پی ایم پی روی کشن کو سنسد رتن ایوارڈ 2025 سے نوازا جائے گا

   

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے میگا اسٹار اور گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ روی کشن کو پارلیمانی جمہوریت میں ان کی شاندار اور مستقل شراکت کے لیے باوقار سنسد رتن ایوارڈ 2025 سے نوازا جائے گا۔ روی کشن کو یہ ایوارڈ جولائی 2025 کے آخری ہفتے میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی سنسد رتن ایوارڈ تقریب کے 15 ویں ایڈیشن میں دیا جائے گا۔ روی کشن نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورکھپور لوک سبھا حلقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔