نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج برسراقتدار بی جے پی ممبر کے تبصرہ پر اپوزیشن کے شوروغل کے درمیان ملتوی کردینا پڑا۔ ایک مباحث میں حصہ لیتے ہوئے نرسمہاراؤ نے کہا کہ بعض اپوزیشن پارٹیاں روزگار کے بارے میں غلط ڈیٹا استعمال کررہی ہیں جیساکہ مخصوص چال کے ساتھ شاہین باغ کا استعمال کیا گیا۔ راؤ نے کہا کہ موجودہ ڈیٹا اور ماضی کامواد قابل تصادم نہیں ہے کیونکہ حالات بدل گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے شاہین باغ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن کو مشتعل کیا ۔اپوزیشن ارکان نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور شوروغل کے درمیان کرسی صدارت میں ایوان کی ملتوی کردی۔
