ناگی ریڈی پیٹ میں ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا سے خطاب
یلاریڈی :۔ حلقہ کے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں پوچارم علاقہ سے پرجا سنگرام یاترا داخل ہو کر طویل راستہ طے کرتے ہوئے عوامی مسائل سماعت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے اپنے قائدین کے ساتھ یاترا کرکے گوپال بس اسٹانڈ کے پاس عوامی جلسہ سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی مذہب پرست جماعت نہیں ہے اور نہ کسی ایک مذہب کیلئے ہی ہے نہ کسی مذہب کے خلاف ہے ۔ بی جے پی کو کسی ایک مذہب کی جماعت ہونے کا الزام لگا کر بدنام کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی تمام مذاہب کا لحاظ و عزت کرنے والی جماعت ہے ۔ بنڈی سنجے نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ پہلی تاریخ کو ریاستی ملازمین کو تنخواہوں کو تک ادا کرنے رقم نہیں ہے ۔ ریاست کے ہر فرد پر ایک لاکھ روپئے کا قرض کر کے رکھ دیا ہے ۔ مرکز کے فنڈ سے ٹی آر ایس اپنانام کررہی ہے ۔ ریاستی وزیراعلی کے وعدوں کو بیان کر کے عوام کو سبق سکھانے کا مشورہ دیا ۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آڑ ایس سے ٹکر لینے کا دم صرف بی جے پی میں ہی ہے ۔ پوچارم پراجکٹ کی اونچائی بڑھانے کا وعدہ کر کے ٹی آر ایس بھول گئی ہے، اس موقع پر ضلع بی جے پی صدر اروناتارم ، یلاریڈی سابق رکن اسمبلی رویندرریڈی ، یلاریڈی حلقہ بی جے پی انچارج بانالا لکشماریڈی ، قائدین میں وینکٹ رمنا ریڈی ، مرلیدھر گوڑ ، راکیش ریڈی ، سریکانت ریڈی ، وینوگوپال گوڑ ، کرشنا ریڈی ، روی گوڑ ، شیوا کمار ، ہنڈمانلو اور دوسرے موجود تھے ۔