مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا اعلان
حیدرآباد ۔ 12۔ جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی برسر اقتدار آنے پر ایک عام کارکن کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا ۔ بی جے پی کی ریاستی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی تیزی سے مستحکم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین عوام کیلئے نئے نہیں تھے۔ ایٹالہ راجندر ، ملکاجگری کے عوام کیلئے نئے نہیں ہیں۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ جنوبی ہند میں بی جے پی مضبوط ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کو نمبر ون پارٹی کا مقام دلانے کیلئے ان کے پاس 1500 دن کی حکمت عملی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور میں تبدیلی اور تحفظات کے خاتمہ کا غلط پرچار کرتے ہوئے کانگریس نے عوام کو گمراہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں پسماندہ طبقات کے تحفظات کو کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔ دھرمیندر پردھان نے گزشتہ 10 برسوں میں بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک خاندان نے ریاست میں تباہی مچائی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس دونوں ایک ہیں۔ 1