بی جے پی بنگال میں امن و ترقی کا ’کھیل‘ کھیلے گی: راجناتھ

   

داس پور: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی مبینہ طورپر بگڑتی ہوئی صورتحال پر ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد کھیل کھیلاجائے گا جو ترقی اور امن کا کھیل ہوگا۔انہوںنے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی 294 اسمبلی نشستوں کے منجملہ زائد از 200 نشستیں جیت کر ریاست میں اپنی حکومت تشکیل دے گی ۔ وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ ریاست میں بی جے پی کے مرکزی قائدین کی بہتات انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ بی جے پی نے 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال کی 42 نشستوں میں سے 18 جیتے ہیں۔ اسی کے بعد سے بی جے پی ریاستی سیاست میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس کے خلاف بڑے چیلنجر کے طور پر ابھری ہے۔