بی جے پی بولڈ، کانگریس کا رن آؤٹ ہونا یقینی

   

بی آر ایس کی ہیٹرک ہوگی، کورٹلہ میں 100 بستر والے دواخانہ کا افتتاح، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

کورٹلہ ۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر صحت نے کورٹلہ کی عوام کے برسوں کا خواب پورا کرتے ہوئے بروز جمعہ 3 بجے دوپہر 12 کروڑ 50 لاکھ سے تعمیر کئے گئے 100 بستر والے دواخانہ کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں منی اسٹیڈیم کورٹلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سے شعبہ صحت میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی کے دور اقتدار میں سرکاری دواخانوں میں 30 فیصد ڈلیوری ہواکرتی تھیں۔ آج بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں سرکاری دواخانوں میں 70 فیصد ڈلیوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس نے بی آر ایس کو اس کے حکومت میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات اور بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات پر مباحث کرنے کا جو چیلنج دیا ہے۔ بی آر ایس اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی سے کھلے مباحث کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں عوام کو پانی کے ایک ایک بوند کے لئے ترسنا پڑتا تھا۔ آج بی آر ایس کے دور اقتدار میں عوام کو گھر گھر پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی چاہے لاکھ حربے استعمال کرلیں، ان پارٹیوں کا ریاست تلنگانہ میں اقتدار میں آنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا بولڈ ہونا اور کانگریس آئی پارٹی کا رن آؤٹ ہونا طئے ہے۔ کے سی آر کا کامیابی کا تیسری مرتبہ چھکا مارنا طئے ہے۔ انہوں نے کلواکنٹلہ سنجے بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی کافی ستائش کی۔ انہوں نے کلواکنٹلہ سنجے کی خواہش پر کورٹلہ میں سٹی اسکان کی منظوری دینے اور کورٹلہ کے سرکاری دواخانہ میں مزید ڈائیلاسیس سنٹر منظور کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ جناب ہریش راؤ جن کا چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے بااعتماد رفقا میں شمار کیا جاتا ہے۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام میں اہم رول رہا ہے۔ کورٹلہ سنجے بی آر ایس امیدوار نے کہا کہ کورٹلہ میں 100 بستر کے قیام کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کی جانب سے شک و شبہات ظاہر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ میں ڈائیلاسیس سنٹر کو کورٹلہ میں قائم کرنے کا سہرا ہریش راؤ ریاستی وزیر صحت کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ 9 سال قبل تلنگانہ کی کیا حالت تھی اور آج بی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں تلنگانہ کی کیا حالت ہے اس کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کی ترقی کے سلسلے میں کوئی ترقیاتی اقدامات نہیں کئے۔