بی جے پی جلد ہی ساورکر کو بابائے قوم قرار دے گی: اسد الدین اویسی

   

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے اس بار وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بی جے پی جلد ہی ونایک دامودر ساورکر کو بابائے قوم قرار دے گی راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی کی درخواست پر ساورکر نے انگریزوں کو رحم کی درخواستیں لکھی تھیں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا بی جے پی ایک مسخ شدہ تاریخ پیش کر رہے ہیں اگر یہ جاری رہا تو وہ مہاتما گاندھی کی جگہ ساورکر لے لیں گے جن پر مہاتما گاندھی کے قتل کا الزام تھا اس سے قبل منگل کو وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ساورکر نے صرف مہاتما گاندھی کی درخواست پر انگریزوں کو رحم کی درخواستیں لکھی تھیں وہ کتاب ‘ویر ساورکر: دی مین ہاو کوڈ پرووینٹڈ پارٹیشن’ کی ریلیز کے موقع پر بول رہے تھے۔