. سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی ے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنے بل پر قائم کرے گی اور اس کو کسی دوسری پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ یہی ادارہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی انتخابات ہوں گے بی جے پی لڑنے کے لئے تیار ہے ۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا وہ وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا: ‘میں اس وقت وادی کے پانچ روزہ دورے پر ہوں ہماری کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں تنظیمی نیٹ ور کو مزید مضبوط کیا جائے ‘۔