بی جے پی جموں و کشمیر کے کور گروپ کا آج اجلاس

   

نئی دہلی 29 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی مرکزی قیادت کی جانب سے جموں و کشمیر کی ریاستی یونٹ کے کور گروپ کا ایک اجلاس منگل کو منعقد کیا جائیگا جس میں ریاست کے سیاسی ماحول اور پارٹی کی انتخابات کیلئے تیاریوں پر غور ہوگا ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ مرکی وزیر جتیندر سنگھ ‘ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو ‘ ریاستی یونٹ کے صدر رویندر رائنا اور دوسرے سینئر قائدین اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ امکان ہے کہ پارٹی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ سینئر قائدین جیسے بی جے پی جنرل سکریٹری تنظیمی بی ایل سنتوش بھی اجلاس میں شریک رہیں گے ۔ یراست کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی صدر امیت شاہ بھی ہوسکتا ہے کہ جموں و کشمیر کے قائدین سے ملاقات کرینگے ۔ وہ بھی مختلف امور پر ان قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔