بی جے پی حکومت بننے پر راجدھانی دنیا کا ماڈل شہر بنے گی: مودی

   

نئی دہلی: بی جے پی کے اسٹار پرچارک وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دارالحکومت دہلی کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اگر بی جے پی قومی راجدھانی خطہ میں اقتدار میں آتی ہے تو اسے ملک کا ایک ’ماڈل سٹی‘ بنایا جائے گا۔ شمال مشرقی دہلی کے کرتار نگر علاقے میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر مکمل طور پر ناکام رہنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔مودی نے قومی راجدھانی کے ووٹروں کو عآپ اور کانگریس دونوں کے خلاف خبردار کیا۔