بی جے پی حکومت نے بندیل کھنڈ کو مایوس کیا:اکھلیش

   

جھانسی: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت سے بندیل کھنڈر کو پانچ سالوں میں صرف مایوسی ہاتھ لگنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد ایس پی حکومت بننے پر اس علاقے میں پانچ سال سے التواء کا شکار ترقیاتی کاموں کو رفتار دی جائے گی۔اکھلیش نے پیر کو جھانسی کی گروٹھا اسمبلی سیٹ پر گرسرائے میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندیل کھنڈ نے بی جے پی کو سابقہ انتخابات میں بھر پور ووٹ ملے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یوگی حکومت نے بندیل کھنڈ کو عوامی حمایت کے بدلے میں پانچ سال میں پوری طرح سے مایوس کیا ہے ۔اکھلیش نے عوام کو آگاہ بھی کیا کہ یہ الیکشن اترپردیش کے مستقبل کو بچانے کا الیکشن ہے ۔