بی جے پی حکومت کسان مخالف:کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے اور اسے غریبوں، پہلوانوں، جوانوں اور کسانوں کی سے کوئی پرواہ نہیں ہے ۔آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اور منگل کو ہریانہ کے کروکشیتر میں شاہ آباد میں کسانوں کے خلاف اس کی بربریت نے ثابت کر دیا کہ بی جے پی کا کسانوں اور ان کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ حکومت نہ کسانوں کی ہے ، نہ جوانوں کی، نہ ہی پہلوانوں کی، یہ حکومت صرف امیروں کی ہے ۔ بی جے پی حکومت کا نعرہ ہے – ‘‘پٹے کسان، جئے دھنوان۔’’ ہڈا نے کہا کہ ہریانہ پولیس نے جس طرح شاہ آباد میں کسانوں کے ساتھ بربریت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیں برطانوی دور حکومت کی بربریت کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی چھٹی برسی پر کسان شاہ باد میں یکجا ہوئے تھے لیکن پولیس نے جس بے دردی سے ان پر لاٹھی چارج کیا اس سے اس کا کسان مخالف چہرہ واضح ہوتا ہے ۔