بی جے پی حکومت کو ’لوگوں کو تقسیم‘ کرنے میں زیادہ دلچسپی : پرینکا

   

نئی دہلی ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت عوام کو تقسیم کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے اور روزگار پیدا کرنے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ حکومت روزگار پیدا کرنے کے محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی اقتدار میں ’’زیرو جابس‘‘ ہوجانا بھی ممکن ہے۔