بی جے پی حکومت 100 دن میں ہر شعبہ میں ناکام

   

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ دہلی کے لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی اپنے 100 دن کے دور اقتدار میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔اے اے پی کی سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر اتیشی نے ایکس پر کہا، “بی جے پی کی دہلی حکومت 100 دن مکمل کرنے والی ہے ۔ بجلی، پانی، اسکول، پانی کا ذخیرہ – حکومت ہر شعبہ میں ناکام رہی ہے ۔ ہم جمعہ کو بی جے پی کی دہلی حکومت کا 100 دن کا رپورٹ کارڈ پیش کریں گے ۔”اے اے پی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ ان کی پارٹی دہلی میں بی جے پی حکومت کے 100 دنوں کا حساب کتاب جمعہ کو عوام کے سامنے پیش کرنے جا رہی ہے ۔