بی جے پی خاتون رکن اسمبلی کی قابل اعتراض تصویریں وائرل

   

بہار : بہار کی ایک خاتون بی جے پی ایم ایل اے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ مغربی چمپارن ضلع کے نارکٹیا گنج سے بی جے پی ایم ایل اے رشمی ورما کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد ضلع میں طرح طرح کے چرچے ہو رہے ہیں۔ لوگ مختلف باتیں کر رہے ہیں۔ وائرل تصویر میں ایم ایل اے ایک آدمی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویر چہارشنبہ کو وائرل ہوئی تھی۔تصویر میں ایم ایل اے کے ساتھ نظر آنے والا شخص رشمی ورما کا پرانا ساتھی ہے جو رشمی ورما کے ساتھ رہتا ہے۔ تاہم اب ان کا رشمی ورما سے تنازعہ چل رہا ہے۔تصویر کے وائرل ہونے کے بعد جب ایم ایل اے رشمی ورما کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ ان کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ رشمی ورما نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں بلیک میل کرکے اور گمراہ کن اور جھوٹی تصاویر ایڈٹ کرکے ان کے کردار کو مسخ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مغربی چمپارن اور نرکتیا گنج کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی تصویر پر توجہ نہ دیں۔ جنہوں نے اس طرح کی تصاویر وائرل کی ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔جس شخص کے ساتھ خاتون ایم ایل اے کی تصویر وائرل ہوئی ہے وہ سنجے سارنگ پوری ہے۔ سارنگ پوری پہلے رشمی ورما کے ساتھ کام کرتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جے ڈی یو سے بھی وابستہ ہیں۔ دونوں کے درمیان دو سال قبل جھگڑا ہوا تھا۔ سنجے سارنگ پوری نے الزام لگایا تھا کہ رشمی ورما نے ان سے پیسے لے کر زمین کا رجسٹریشن نہیں کرایا۔