گو بیاک مودی ہیش ٹیاگ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ، سیاسی حلقوں میں موضوع بحث
حیدرآباد ۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر بی جے پی خاندانی راج کی نشاندہی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے فلیکسیلگاتے ہوئے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے ہمیشہ دوسری اپوزیشن پارٹیوں میں خاندانی راج ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں تنقیدوں کا نشانہ بناتی ہے، جس پر ان بیانرس کے ذریعہ بی جے پی میں خاندانی راج ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات بالخصوص سکندرآباد کے اہم راستوں پر (پریوار ویلکمس یو مودی جی) “Parivar Welcomes You Modi ji” کے بیانرس و فلیکسی لگائے گئے ہیں جو لوگوں کا مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔ ان فلیکسی بیانرس میں امیت شاہ، مادھو راؤ سندھیا، راجناتھ سنگھ، یدرپا، نارائن رانا، رمن سنگھ، وسنودھرا راج، پرمود مہاجن، گوپی ناتھ منڈے اور ان کے سیاوارشنین کے علاوہ ادانی۔ امبانی کے وارثوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں، جس سے یہ فلیکسی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تلنگانہ کے زیرالتواء مسائل کو حل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر تلنگانہ سرزمین پر قدم رکھیں۔ تلنگانہ سے سیاسی انتقام لینے کا مودی پر الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اگر وزیراعظم تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کی فکر کرتے تو سینکڑوں مسائل مرکز کے پاس زیرالتواء نہیں ہوتے۔ تلنگانہ میں وزیراعظم کے دورہ کی مخالفت بھی کی گئی ہے۔ # Goback Modi ہیش ٹیاگ ٹیوٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ن