بی جے پی دسمبر میں ہی لوک سبھا انتخابات کرواسکتی ہے : ممتا

   

کولکتہ:چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی دسمبر 2023میں ہی لوک سبھا انتخابات کرواسکتی ہے ۔ ٹی ایم سی یوتھ ونگ کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے خبردار کیا کہ بی جے پی کی تیسری میعاد ’’آمریت‘‘ کو یقینی بنائے گی۔ بی جے پی دسمبر میں ہی لوک سبھا انتخابات کرائے گی۔ انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے بتا یاکہ تمام ہیلی کاپٹر زعفرانی پارٹی نے انتخابی مہم کے لیے بک کرلئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بی جے پی کی تیسری میعاد اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک کو ’’آمرانہ‘‘ حکمرانی کا سامنا کرنا پڑے۔چیف منسٹر نے ریاست میں ہونے والے غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری دھماکوں کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کچھ لوگوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس نے الزام لگایا کہ یہ چند پولیس اہلکاروں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی مسلسل تیسری مدت کے لئے اقتدار میں واپس آتی ہے، تو ملک کو ایک مطلق العنان حکمرانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجھے اندیشہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات دسمبر میں یا اگلے سال جنوری میں ہوسکتے ہیں۔ زعفرانی پارٹی نے پہلے ہی ہمارے ملک کو برادریوں کے درمیان دشمنی کی لپیٹ میں لے کرمسائل پیدا کردئے ہیں۔
اگر وہ اقتدار میں واپس آتے ہیں تو یہ ہمارے ملک کو نفرت کا ملک بنا دیں گے ۔