بی جے پی دفتر کی سیکوریٹی میں غیر معمولی اضافہ

   

مشتبہ افراد کی اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت
حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) انٹلیجنس حکام کی جانب سے چوکسی کے بعد نامپلی میں واقع بی جے پی صدر دفتر کی سیکوریٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔ انٹلیجنس نے دہشت گردوں سے خطرہ کے بارے میں باخبر کیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے آج بی جے پی آفس کا دورہ کرتے ہوئے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکوریٹی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آفس حکام کو ضروری ہدایات دی۔ آفس کے اطراف کی سیکوریٹی کی نگرانی کیلئے سرکل انسپکٹر رینک کے عہدیدار کو مستقل طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دفتر کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔ نئے افراد کے پارٹی دفتر پہنچنے پر کڑی نظر رکھنے اور مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 26 جنوری تک چوکسی جاری رکھنے آفس اسٹاف کو ہدایت دی گئی ہے۔ پارٹی قائدین سے کہا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفتر کا دورہ کریں۔ر