بی جے پی دلت،پسماندہ اور برہمن مخالف :کانگریس

   

اترپردیش میں استحصال جاری، مخصوص طبقات پر ہی حکومت کی توجہ

نئی دہلی: کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کے ایک وائرل ویڈیو میں برہمنوں کے سلسلے میں کہے گئے الفاظ کی تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر کے اس ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلتوں، پسماندوں اور برہمنوں کی مخالف ہے ۔کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی وزیر کے اس بیان سے واضح ہے کہ اترپردیش میں دلتوں ،پسماندوں اور برہمنوں کا استحصال ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجرموں کی کوئی ذات نہیں ہوتی لیکن جس طرح سے مخصوص طبقے کے پیچھے پڑکر اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے برہمنوں کا استحصال کیا ہے شاید بالیان کا وائرل ویڈیو میں ‘پنڈت واد’ کی بات اس کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اترپردیش میں برہمنوں کا استحصال کیا ہے اور پنڈت واد مردہ باد کی بات اس کا ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب اور ذات بات کی جگہ نہیں ہوتی ہے ۔مجرموں کی ذات نہیں ہوتی ہے لیکن بی جے مخصوص ذات کو توجہ میں رکھ کر ،ان کو گالیاں دے کر،ان کے خلاف سیاست کرکے پتہ نہیں کس طرح کی سیاست کررہی ہے۔