حیدرآباد :تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ایودھیا میں تعمیر کی جانے والی رام مندر پر حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی سی دھرماریڈی کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ورنگل ضلع جارہے تھے ۔راجہ سنگھ کو بی بی نگر کے قریب روک دیاگیا اور ان کو پوچم پلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔اس موقع پر پولیس اسٹیشن کے قریب ہلکی کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ ان کے حامیوں اور بی جے پی کے کارکنوں نے ان کو رہا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔