بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کورونا سے محفوظ

   

ٹسٹ رپورٹ نیگیٹیو ، حامیوں کو راحت
حیدرآباد ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا کورونا ٹسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ اس طرح رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ راجہ سنگھ کے گن مین میں کورونا پازیٹیو آنے کے بعد راجہ سنگھ کا ٹسٹ کیا گیا تھا ۔ ٹوئیٹر کے ذریعہ راجہ سنگھ نے اپنے حامیوں کو اطلاع دی ہے کہ ان کا ٹسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے صحت کے بارے میں فکرمندی کا اظہار کرنے پر حامیوں سے اظہار تشکر کیا۔ راجہ سنگھ اور ان کے افراد خاندان کا کورونا ٹسٹ کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ گن مین میں پازیٹیو آنے کے بعد سے رکن اسمبلی کے حامیوں اور قریبی افراد میں تشویش پائی جارہی تھی ۔ راجہ سنگھ اور ان کے ارکان خاندان ہوم کورنٹائن ہوچکے تھے۔