حیدرآباد۔ ونستھلی پورم پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی جو گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں کے نام 2018میں ان کے خلاف درج ایک مقدمہ کے ضمن میں نوٹس جاری کیاہے۔
تلنگانہ ٹوڈے میں شائع ایک خبر کے مطابق پولیس سے اجازت حاصل کئے بغیر ہی مذکورہ بی جے پی کے رکن اسمبلی‘ بی جے پی قائدین سوامی پاری پونندا‘ گوئند راٹھی نے دیگر حامیوں کے ساتھ ملکر4ستمبر2018میں حیات نگر تا ایل بی نگر کاروں اور موٹر سیکلوں کی ایک ریالی نکالی تھی۔
پولیس کے مطابق ا س ریالی سے عوام کومشکلات پیش ائی اور وہ ٹریفک میں خلل کی وجہہ بنی
راجہ سنگھ کاردعمل
چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ‘ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ڈی جی پی تلنگانہ سے درخواست کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ ”تمام نوٹسیں ایک ساتھ ارسال کردیں۔ ہندوستان میں تمام عدالتوں کی سطح پر میں ان معاملات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہوں“
ان کے سیاسی کیریر کے ساتھ ”چھیڑ چھاڑ“ کی ایک کوشش کا انہو ں نے الزام لگایا اور مزیدکہاکہ جھوٹے مقدمات اور پروپگنڈہ سے مجھے نہیں روکاجاسکتا ہے۔