بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے 2ڈرائیور اور 3گن مین کوویڈ۔19 سے متاثر

,

   

حیدرآباد: بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سنگھ کے 2 ڈرائیور اور 3 گن مین کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیگر پانچ اسٹاف ملازمین کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ متاثرہ گن مین کے نام یہ بتائے گئے ہیں۔ ستیہ نارائنہ، بلرام، سریدھر ہیں جبکہ ڈرائیوروں کے نام ستیش اور انجیانالو بتائے گئے ہیں۔

راجہ سنگھ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ٹسٹ کیلئے ان کے دیگر اسٹاف کے خون کے نمونے 20 جون کو حاصل کئے گئے تھے لیکن تاحال اس کی رپورٹس نہیں آئی۔ اس تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ اس سے قبل رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور ان کے افراد خاندان کے ٹسٹ بھی کئے گئے تھے جن میں وہ سب منفی پائے گئے ہیں۔