بی جے پی رکن اسمبلی سدیش رائے کورونا پازیٹو ہوئے

   

سیہور۔ مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے اثر میں اب سیاست داں بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رما کانت بھارگو کے بعد سیہور اسمبلی حلقے کے بی جے پی رکن اسمبلی سدیش رائے بھی کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ مسٹر سدیش رائے نے یہ اطلاع کل خود سوشل میڈیا پر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی علامت نظر آنے پر میں اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا،جو پازیٹو آیا ہے ۔ ڈاکٹروں کی صلاح پر میں آج آئسولیٹ ہوگیا ہوں۔