نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ڈی کے شیواکمار نے 204 کروڑ روپئے مالیتی ہتک عزت دعویٰ بی جے پی رکن اسمبلی بی آر پاٹل یتنال کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے جرم میں دائر کیا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ وہ مرکزی وزراء پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اُن کے خلاف جاری مقدمات سے دستبرداری اختیار کرلے اور اس کے عوض بی جے پی کرناٹک میں حکومت تشکیل دینے میں دخل اندازی نہیں کرے گی ۔
