بی جے پی رکن اسمبلی کا آبادی پر کنٹرول کے قانون کا مطالبہ

   

بلیا (اترپردیش) ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے سے متعلق قانون سازی تک ہندوستان میں ’’ہندوتوا‘‘ محفوظ نہیں ہے ۔ سریندر سنگھ تنازعہ بیانات دینے کے لئے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بیان آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل کے اس بیان کے دو دن بعد دیا ہے جس میں اجمل نے کہا تھا کہ آبادی پر قابو پانے سے متعلق قانون کے باوجود مسلمان بچے پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔