بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر

   

کلبرگی، 27 مئی (یواین آئی) کرناٹک پولیس نے کلبرگی کی ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی این روی کمار کے خلاف چہارشنبہ کے روز یہاں ایف آئی آر درج کی۔ واضح رہے کہ 24 مئی کو بی جے پی کے ’کلبرگی چلو‘ مہم کے تحت منعقدہ ایک ریلی میں شری مسٹر کمار کے تبصرے کے بعد کلبرگی کے اسٹیشن بازار تھانے میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ ریلی کے دوران اپنے خطاب میں کمار نے ضلعی ڈپٹی کمشنر کی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے تبصرہ دیا، مجھے نہیں معلوم کہ ڈی سی پاکستان سے آئی ہیں یا یہاں کی آئی اے ایس افسر ہیں، جس کا مطلب تھا کہ افسر کانگریس حکومت کے اثر میں کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے احتجاجی مظاہرے کا مقصد ریاستی وزیر پرینک کھڑگے کو برطرف کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا، جو 21 مئی کو ان کے آبائی حلقہ چیتاپور میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا۔