بی جے پی رکن اسمبلی ہاتھ میں بندوق لے کر ناچنے لگے، ویڈیو وائرل

,

   

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے بی جے پی رکن اسمبلی پرنو چمپئن کو ان کی پارٹی نے انہیں نظم و نسق کو پامال کرنے جرم میں معطل کردیا ہے۔ رکن اسمبلی آج بندوق لے کر ناچتے دکھائی دئے۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست گشت کررہا ہے۔ان کے ایک ہاتھ میں بندوق تھی تو دوسرے ہاتھ میں گلاس تھا۔ کہاجارہا ہے کہ اس میں شراب تھی۔ اس موقع پر بالی ووڈ کا گانا آئٹم سانگ بھی بڑے زور وشور سے بج رہا تھا۔ اس موقع پرنو چمپئن غلط زبان کرتے ہوئے بھی دکھائی دئے۔

ان کے ساتھ ان کے حامی بھی تھے جو ان کے ساتھ جھوم رہے تھے۔ اتراکھنڈ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس بندوقیں لائسنس یافتہ ہیں یا نہیں۔ بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انیل بلونی نے پرنو چمپئن کی اس حرکت کی سخت مذمت کی او رکہا کہ اس معاملہ میں سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔ میں اس کی سخت مذمت کرتا ہو ں۔ انہیں تین ماہ کیلئے پارٹی سے معطل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہو ں نے ایک صحافی کو دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے انہیں معطل بھی کیا گیا تھا۔

YouTube video