حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) نظام آباد کے ہلدی کسانوں نے بی جے پی ایم پی ڈی اروند کی قیامگاہ کے روبرو منفرد احتجاج کیا۔ ہلدی بورڈ کے قیام میں ناکامی پر کسانوں نے ہلدی کا اسٹاک ان کی قیامگاہ کے روبرو ڈال دیا۔ مارچ 2019 میں رکن پارلیمنٹ نے ہلدی بورڈ کے قیام کا وعدہ کیا تھا اور منتخب ہوئے۔ انہوں نے کسانوں سے اسٹامپ پیپر پر تحریری وعدہ کیا لیکن گزشتہ تین برسوں میں وہ ہلدی بورڈ کے قیام میں ناکام رہے۔ ٹی آر ایس کی رکن کونسل کویتا نے ہلدی بورڈ کے قیام کے مسئلہ پر جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ہلدی کا اسٹاک ایم پی ڈی اروند کی قیامگاہ کے روبرو پھینکتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ر