بی جے پی سماجی ہم آہنگی کی تباہی کے درپے: یچوری

   

نئی دہلی۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر زہر اگلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کو آگے بڑھارہی ہے۔ سلسلہ وار کئی ٹوئٹر پیغاموں میں الزام عائد کیا کہ بیروزگاری گزشتہ 50 سال میں بلند ترین ہوچکی ہے۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ فوری انحطاط پذیر معیشت کو بہتر بناانے کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے وہ کروڑوں افراد کو اپنے روزگار سے محروم کررہی ہے۔ اور حکومت چاہتی ہے کہ صرف آر ایس ایس کے فسطائی ایجنڈے کو ترقی دی جائے ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری پارٹی کے ترجمان ’’پیوپلس ڈیموکریسی‘‘ کے لیے قبل ازیں کئی مضامین بھی تحریر کرچکے ہیں۔