بی جے پی ’’فرقہ پرست‘‘ ، بی آر ایس ’’بے بھروسہ‘‘

   

کانگریس حکومت میں اقلیتوں کو ترجیح اور مناسب نمائندگی ، نلگنڈہ میں ڈی سی سی صدر شنکر نائیک کی پریس کانفرنس
ضلع لائبریری کمیٹی چیرمین محمد عبدالحفیظ خاں کو تہنیت

نلگنڈہ۔15جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ بالخصوص حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کی ہمہ جہتی ترقی ،بھائی چارگی ، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری ہر شہری کی ذمہ داری ہے اسمیں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کرے تو ہم سب کو مل کر ناکام بنانے کی ضرورت ہے کانگریس پارٹی ایک جمہوری اور سیکولر جماعت ہے جو تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے یہ بات رکن قانون ساز کونسل و صدر ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کیتاوت شنکر نائیک نے بتائی۔ صدر کانگرس نلگنڈہ ٹاؤن جی۔ موہن ریڈی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین رمیش سابق صدر نشین بلدیہ بی سرینواس ریڈی نائب صدر نشین بلدیہ اے۔رمیش گوڑ نونامزد صدر نشین لائبریری جناب محمد عبدالحفیظ خان اور دیگر نے آج ریاستی وزیر کے کیمپس آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔صدر ضلع کانگریس شنکر نائیک نے کہا کہ ریاست میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں غریب عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں پر حملے کرکے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب اور ذات پات کے نام پر عوام کو بھڑکا رہی ہے۔شنکر نائیک نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے اقتدار میں رہی بی آر ایس پارٹی نے غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور عوام اب اس پارٹی پر بھروسہ نہیں کر رہے۔انہوں نے اپیل کی کہ نلگنڈہ شہر کی درگاہ گھاٹ روڈ پر غیر ضروری سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس سڑک کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے فنڈز جاری کروائے ہیں اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت نہ صرف اقلیتوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے بلکہ سیاسی سطح پر بھی انہیں مناسب نمائندگی دے رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سینئر کانگریسی قائد محمد عبدالحفیظ خان کو ضلع لائبریری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہیان قائدین نے کہا کہ جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر برسر اقتدار پارٹی کے قائدین اور ریاستی وزیر کے علم میں لانے پر ان مسائل کی یکسوئی پر فوری توجہ دیتے ہوئے یہاں کی پرامن فضا کو برقرار رکھنے کی ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر نو نامزد کردہ صدر نشین لائبریری جناب محمد عبدالحفیظ خان نے ریاستی حکومت ریاستی وزیر ارکان اسمبلی وہ دیگر پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا اور جس امید کے ساتھ انہیں اس عہدے پر فائز کروایا گیا ان کی توقعات پر بھرپور طریقے سے کام کرتے ہوئے اقلیتوں میں اعتماد بحال کروانے کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر پی سی سی رکن محمد امتیاز حسین ڈاکٹراے اے خان سابقہ ارکان بلدیہ قیوم بیگ محمد عبدالصمد فصاحت علی بابا محبوب علی امتیاز محمد خلیل یوتھ کانگرس جنرل سیکرٹری محمد جہانگیر بابا محمد شریف الدین و دیگر نے ریاستی وزیر عمارت شوارع کے وینکٹ ریڈی سے تشکر کا اظہار کیا اور نو نامزد کردہ صدر نشین کی شال و گلپوشی کی گئی۔