نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کانگریس نے اتوار کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے لیڈر اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ‘آپریشن سندور’ کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دینے کی دوڑ میں بہادر فوج اور حملے کے متاثرین کی توہین کر رہے ہیں، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے لیڈر یکے بعد دیگرے پہلگام حملے کے متاثرین اور فوج کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہے ہیں لیکن مسٹر نریندر مودی اور بی جے پی قیادت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔محترمہ الکا لامبا نے کہاکہ جس طرح سے بی جے پی کے لیڈر مسٹر مودی کی تعریف کر کے فوج اور متاثرین کی توہین کر رہے ہیں اور ‘آپریشن سندور’ کی کامیابی کا کریڈٹ انہیں دے رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے احکامات ملنے کے بعد، وہ ‘آپریشن سندور’ کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے رہے ہیں اور اس دوڑ میں بی جے پی کے لیڈروں کی زبان بکڑتی جارہی ہے ۔”مہیلا کانگریس صدر نے کہا کہ ‘‘کریڈٹ دینے کی دوڑ میں بی جے پی بعنی بد زبان پارٹی کے لیڈران صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے اپنی زبان بھول گئے اور فوج کی توہین کرنے لگے ، اسی سلسلے میں بد زبان پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے فوج کے ساتھ ہی شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کی توہین کی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام چندر جانگڑا نے پہلگام حملے میں جان گنوانے والوں کی بیویوں کی توہین کی۔