بی جے پی قائدین کو ہلاک کرنے ٹی آر ایس حکومت کی سازش: بنڈی سنجے

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور پارلیمنٹ کے رکن بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے انھیں اور رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اور بی جے پی کے دوسرے قائدین اور کارکنوں کو ہلاک کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ بنڈی سنجے نے اپنے الزام کے سلسلہ میں نلگنڈہ، کریم نگر اور آرمور میں پیش آئے پرتشدد واقعات کا حوالہ دیا۔